سورة الاعراف - آیت 194
إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ عِبَادٌ أَمْثَالُكُمْ ۖ فَادْعُوهُمْ فَلْيَسْتَجِيبُوا لَكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(نادانو) تم خدا کے سوا جن ہستیوں کو پکارتے ہو وہ تمہاری ہی طرح خدا کے بندے ہیں، اگر تم (اپنے اس وہم میں) سچے ہو (کہ ان میں ماورائے بشریت طاقتیں ہیں) تو اپنی احتیاجوں میں پکارو، وہ تمہاری پکار کا جواب دیں گے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔