سورة الاعراف - آیت 178
مَن يَهْدِ اللَّهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِي ۖ وَمَن يُضْلِلْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جس پر اللہ (کامیابی کی) راہ کھول دے تو وہی راہ پر ہے اور جس پر (کامیابی کی) راہ گم کردے تو ایسے ہی لوگ ہیں جو گھاٹے ٹوٹے میں پڑے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) غرض یہ ہے کہ جب تک توفیق الہی شامل حال نہ ہو ، ہدایت کا حصول ناممکن ہے اور توفیق الہی کے حصول کے لئے طلب صادق اور اخلاص شرط ہے جو ان لوگوں میں موجود نہیں ۔