سورة الإنسان - آیت 17

وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اوران کو وہاں (ایسی شراب کے) جام پلائے جائیں گے جن میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور ان اہل جنت کو ان باغات میں ایسے پیالے مزیدار اور لذیذ چائے وغیرہ سے بھرے ہوئے پلائے جائیں گے جن میں آمیزش خوشبودار اور سونٹھ کی ہوگی یعنی کھانے کے بعد بڑا مزیدار جنجر واٹر ان کو پلایا جائے گا