سورة الإنسان - آیت 3

إِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہم نے اس پر راہ عمل کھول دی اب یہ اس کا کام ہے کہ یا تو شکر کرنے والا ہو ناشکر

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

محض پتلہ بنا کر چھوڑ نہیں دیا بلکہ ہم نے اس کو نیک وبد کی راہ بتائی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انسان کے بعض افراد شکر گذار ہوگئے جنہوں نے ہماری تعلیم سے فائدہ اٹھایا بعض افراد اس کے ناشکر ہوگئے جنہوں نے ہماری ہدایت سے منہ پھیرا