سورة القيامة - آیت 15

وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اگرچہ وہ (اپنے وجدان کے خلاف) کتنے ہی عذر بہانے تلاش کرے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

چاہے کتنی ہی حیلے بہانے اور حجتیں کرے مگر دل اس کا مانتا ہے کہ میں ایسے کام کرتا ہوں کہ اگر جزا سزا کا اصول صحیح ہوا تو میری خیر نہیں