سورة المدثر - آیت 24

فَقَالَ إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور کہنے لگا، یہ قرآن کچھ نہیں مگر (ایک قسم کا) جادو ہے جو (پہلوں سے) نقل ہوتا چلا آرہا ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

تو آخر کار کہا کہ یہ قرآن محض جادو ہے جو پہلے لوگوں سے بطور افسانوں کے نقل چلا آیا ہے