سورة الجن - آیت 22

قُلْ إِنِّي لَن يُجِيرَنِي مِنَ اللَّهِ أَحَدٌ وَلَنْ أَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آپ کہہ دیجئے مجھے نہ تو اللہ (کے غضب) سے کوئی بچاسکتا ہے اور نہ میرے لیے اس کے سوا کوئی جائے پناہ ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

(اے نبی تو یہ بھی کہہ دے کہ بذات خود مجھے بھی اللہ کے سوا کوئی پناہ نہیں دے گا اور اس کے سوا میں کہیں پناہ نہیں پائوں گا اس لئے میں قدرتی امور میں کوئی اختیار نہیں رکھتا