سورة الجن - آیت 20

قُلْ إِنَّمَا أَدْعُو رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِهِ أَحَدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے نبی (ان سے) کہیے کہ میں تو صرف اپنے رب کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اے نبی ! تو ایسے لوگوں کو کہہ کہ تمہاری ایسی گھبراہٹ اور اضطراب سے کچھ نہ ہوا اور نہ ہوگا کیونکہ میں اللہ کے حکم سے صرف اپنے رب کو پکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی ایک کو شریک نہیں کرتا