سورة الجن - آیت 15

وَأَمَّا الْقَاسِطُونَ فَكَانُوا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لیکن جو سرتاب ہوگئے تو وہ دوزخ کا ایندھن بننے والے ہیں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور جو سیدھی راہ سے ٹیڑھے ہیں یعنی اللہ کی رضا جوئی کی پروا نہیں کرتے وہ جہنم کا ایندھن ہوں گے کیونکہ کفروشرک اور بدکار کا نتیجہ یہی ہے