سورة الجن - آیت 4

وَأَنَّهُ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى اللَّهِ شَطَطًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یہ کہ ہم میں کچھ نادان لوگ اللہ تعالیٰ کے بارے میں ناحق باتیں کہتے رہتے ہیں

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور جنوں نے یہ بھی کہا کہ آج سے پہلے ہم شرک وکفر کی باتیں سنا کرتے تھے تو ان کی تصدیق کیا کرتے تھے لیکن اب معلوم ہوا کہ یقینا ہم میں سے بے وقوف لوگ اللہ کی ذات اقدس پر غلط باتیں کہا کرتے تھے