سورة الطلاق - آیت 9
فَذَاقَتْ وَبَالَ أَمْرِهَا وَكَانَ عَاقِبَةُ أَمْرِهَا خُسْرًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بالاآخر ان کے اعمال کاوبال ان کے آگے آیا اور (گوطاقت اور عظمت میں بہت بڑھ چکے تھے) لیکن ان کا انجام کار گھاٹا ہی گھاٹا ہوا
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس انہوں نے اپنے برے کام کا مزہ چکھا اور ان کا انجام کار نقصان ہوا یہ تو دنیا میں ان کو سزا ملی