سورة الجمعة - آیت 4
ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ (نبوت) اللہ کا فضل ہے جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل کا مالک ہے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یہ نبوت فضل الٰہی ہے اپنی حکمت اور علم کے تقاضا سے جس کو چاہتا ہے فضل نبوت دیتا ہے اس میں کسی کا اجارہ یا تقاضا نہیں اور اللہ تعالیٰ بڑے فضل والا ہے