سورة المجادلة - آیت 17

لَّن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُم مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا ۚ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان کے اموال اور ان کی اولاد اللہ تعالیٰ سے بچانے کے لیے ان کے کچھ کام نہ آئیں گے یہی لوگ آگ والے ہیں وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ان کو مال ودولت پر بڑا ناز ہے اس لئے ان کو سنا دیجئے کہ نہ ان کے مال ان کو اللہ کے عذاب سے کچھ بچائیں گے۔ نہ ان کی اولاد کیونکہ یہ لوگ جہنمی ہیں اس جہنم کی آگ میں ہیشہ رہیں گے