سورة المجادلة - آیت 14

أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِم مَّا هُم مِّنكُمْ وَلَا مِنْهُمْ وَيَحْلِفُونَ عَلَى الْكَذِبِ وَهُمْ يَعْلَمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اس قوم سے دوستی کرتے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے غضب نازل کیا ہے؟ یہ لوگ پوری طرح نہ تم میں سے ہیں اور نہ ان میں سے ہیں، اور یہ لوگ جان بوجھ کر جھوٹی بات پر قسمیں کھاجاتے ہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

کیا تم نے ان لوگوں کو دیکھا جنہوں نے ازراہ نفاق اس قوم سے تعلق پیدا کر رکھا ہے جن پر اللہ نے غضب کیا ہوا ہے یہی لوگ ہیں جو باوجود دعویٰ اسلام کے مخالفوں سے دوستانہ لگاتے ہیں حقیقت میں نہ وہ تم میں سے ہیں نہ ان میں سے بلکہ اپنی غرض کے بندے ہیں اور محض کذب اور جھوٹ پر حلف اٹھاتے ہیں حالانکہ جانتے ہیں کہ وہ جھوٹے ہیں