سورة المجادلة - آیت 6

يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ جَمِيعًا فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا ۚ أَحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس دن جب اللہ ان سب کو زندہ کرکے اٹھائے گا پھر ان کو ان اعمال سے آگاہ کرے گا جو انہوں نے کیے تھے اللہ تعالیٰ ان سب اعمال کو شمار کررکھا ہے اور وہ بھول گئے ہیں، اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر نگران ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

کب؟ دنیا میں اور خاص کر اس روز جب اللہ ان سبکو جمع کرے گا۔ پھر ان کو ان کے کئے ہوئے اعمال کی اطلاعیں دے گا۔ جو اللہ کو خوب معلوم ہیں اور یہ ان کو بھول گئے ہوں گے اللہ بذات خود اور بعلم خود ہر چیز اور ہر کام پر حاضر ہے