سورة المجادلة - آیت 5

إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ كُبِتُوا كَمَا كُبِتَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ وَقَدْ أَنزَلْنَا آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ ۚ وَلِلْكَافِرِينَ عَذَابٌ مُّهِينٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتے ہیں وہ اس طرح ذلیل وخوار کیے جائیں گے جس طرح ان سے پہلے لوگ ذلیل خوار کیے جاچکے ہیں ہم نے صاف صاف احکام نازل کیے ہیں اور کافروں کے لیے رسوا کن عذاب ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

انہی لوگوں پر بس نہیں عام قانون ہے کہ جو لوگ آج اور آج سے بعد بھی اللہ اور اس کے رسول کے حکموں کی مخالفت کریں گے وہ ذلیل اور ناکام ہوں گے جیسے ان سے پہلے لوگ انبیاء کے مقابلے میں ناکام ہوئے اور ہم (اللہ) نے اپنی طرف سے اپنے اس رسول محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کھلے احکام نازل کر دئیے ہیں۔ تاکہ لوگ ان پر عمل کر کے نجات پائیں۔ اور منکروں کے لئے ذلت کا عذاب ہے۔