سورة الحديد - آیت 9

هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَىٰ عَبْدِهِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ لِّيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۚ وَإِنَّ اللَّهَ بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ اللہ ہی تو ہے جو اپنے ندے پر واضح آیات نازل کررہا ہے تاکہ تمہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے اور بے شک اللہ تعالیٰ تم پر بڑا شفیق اور نہایت مہربان ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

سنو ! جس اللہ نے یہ سب کام کئے ہیں اور جو دنیا کے سب کام کرتا ہے وہی اللہ وقتا فوقتا اپنے بندے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کھلے کھلے احکام اور نشان نازل کرتا ہے تاکہ تم لوگوں کو گمراہی اور بےدینی کے اندھیروں سے نکال کر نور کی طرف لے جائے اور اگر سچ جانو تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے حال پر بڑا مہربان بڑا رحم کرنے والا ہے