سورة الواقعة - آیت 20
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور وہ ان کے لیے طرح طرح کے میوے لیے پھریں گے جن سے اہل جنت حسب پسند چن لیں گے (٣)
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(20۔21) اور جس جس قسم کے پھل اور جانوروں کا گوشت وہ چاہیں گے وہ بچے لے کر ان کے پاس آئیں گے کیونکہ ان کے ہاتھوں سے لے کر کھانے میں ان کو مزید لذت ہوگی