سورة الواقعة - آیت 3

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ کسی کو پست اور کسی کو بلند کرنے والی ہوگی

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

وہ قیامت کئی ایک بلند مراتب انسانوں کو جو دنیا میں بڑے رتبے والے ہوں گے پست کرے گی اور کئی ایک پست رتبہ لوگوں کو ایمان اور اعمال صالحہ کی وجہ سے بلند کرے گی۔ یعنی دنیا میں جو بد اعمال لوگ بلند رتبہ ہوں گے وہ وہاں پست ہوں گے اور جو نیک لوگ دنیا میں پست ہوں گے وہ وہاں بلند ہوں گے اس روز سب کی قلعی کھل جائے گی۔ سب کا کیا کرا یا معلوم ہوجائے گا۔