سورة الرحمن - آیت 76
مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ جنتی سبز اور نادر ونفیس قالینوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
دیکھو وہ بہشتی لوگ سبز قالینوں اور عمدہ خوبصورت فرشوں پر تکئے لگائے بیٹھے ہوں گے جیسے یہاں تمہارے معزز رئیس لوگ بوقت فرصت بیٹھتے ہیں