سورة الرحمن - آیت 70

فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان میں نیک سیرت، خوبصورت عورتیں ہوں گی

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

دیکھو ان بہشتوں میں بہشتی لوگ تنہائی میں نہیں رہیں گے کہ تجرد کی وحشت سے پریشان ہوں بلکہ ان بہشتوں میں ان کے لئے نیک خوبصورت عورتیں ہوں گی جن سے وہ حسب ضرورت مانوس رہیں گے اور ہر طرح کے جائز عیش کریں گے