سورة الرحمن - آیت 6

وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور درختوں اور ستاروں نے بھی اپنے بلند سروں کو اس نظام کے آگے جھکا دیا ہے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اسی طرح جڑی بوٹیاں اور بڑے بڑے تنہ دار درخت کو سجدہ کرتے یعنی اس کے حکمبردار ہیں کئی لوگ بے عقلی سے درختوں کو پوجنے لگ جاتے ہیں۔ حالانکہ یہ بھی اللہ کی مخلوق ہیں