سورة القمر - آیت 55

فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ایسے بادشاہ کے قریب سچے مقام میں ہوں گے جو بڑا صاحب قدرت ہے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

دنیا کے اصل مالک قادر مطلق بادشاہ کے پاس ہوں گے اور جو ان کے بر خلاف کافرو مشرک ہوں گے وہ ابدی سزا میں رہیں گے پس یہ نتیجہ ہوگا اس فیصلہ کا جو اللہ تعالیٰ اپنے فرمانبردار اور نافرمان بندوں میں کرے گا۔