سورة القمر - آیت 47
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ گناہ گار ہیں) اور مجرم گمراہی اور آگ میں ہیں
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
یہ لوگ جو اس سے منکر ہیں سخت مجرم ہیں اور اس روز ان لوگوں کا فیصلہ مع سبب یہ ہے کہ مجرم لوگ جو گمراہی میں ہیں اور اس گمراہی کے بدلے میں جہنم میں پڑیں گے۔