سورة القمر - آیت 32
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان کردیا ہے اب ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
ایسے لوگوں کے واقعات ہم نے بغرض نصیحت بتائے ہیں اور اسی لئے ہم (اللہ) نے قرآن مجید کو بغرض نصیحت آسان کیا ہے۔ کیا تم میں سے کوئی نصیحت پانے والا ہے؟