سورة القمر - آیت 21

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

سو دیکھ لو میرا عذاب اور میری تنبیہات کیسی تھیں؟

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پھر میرا عذاب اور خوف کس طرح واقع ہوا کہ دنیا کو معلوم ہوگیا کہ مجھ سے بگاڑ کر کوئی معزز سے معزز بھی بچ نہیں سکتا۔