سورة القمر - آیت 20
تَنزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جو لوگوں کو اس طرح اٹھا کرپھنک رہی تھی جیسے وہ جڑ سے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہیں
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
جو انسانوں کو اٹھا اٹھا کر مارتی تھی۔ وہ ایسے گر انڈیل جوان تھے جو مرے پڑے یوں معلوم ہوتے تھے گویا وہ کھجوروں کے اکھڑے ہوئے تنے تھے۔