سورة القمر - آیت 6

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ إِلَىٰ شَيْءٍ نُّكُرٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس اے نبی ان سے اعراض برتیے جس روز بلانے والا ایک ناگوار چیز کی طرف بلائے گا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پھر بھی یہ ڈرائونے واقعات ان لوگوں کو فائدہ نہیں دیتے۔ کیونکہ یہ لوگ ان سے فائدہ لینے کی طرف رخ نہیں کرتے پس تو بھی ان سے رو گردانی کر۔ ان کی کسی بات کا دل پر اثر قبول نہ کر ہاں ان کو اس دن کا ذکر سنا دے جس روز اللہ کے حکم سے بلانے والا ایک ناپسندیدہ امر یعنی فیصلہ اعمال کی طرف بلائیگا جس کا نتیجہ ان کو اپنے حق میں برا معلوم ہوگا۔