سورة الفتح - آیت 25

هُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَالْهَدْيَ مَعْكُوفًا أَن يَبْلُغَ مَحِلَّهُ ۚ وَلَوْلَا رِجَالٌ مُّؤْمِنُونَ وَنِسَاءٌ مُّؤْمِنَاتٌ لَّمْ تَعْلَمُوهُمْ أَن تَطَئُوهُمْ فَتُصِيبَكُم مِّنْهُم مَّعَرَّةٌ بِغَيْرِ عِلْمٍ ۖ لِّيُدْخِلَ اللَّهُ فِي رَحْمَتِهِ مَن يَشَاءُ ۚ لَوْ تَزَيَّلُوا لَعَذَّبْنَا الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ لوگ وہی توہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد حرام سے روک دیا اور ہدی کے جانور جورکے ہوئے تھے ان کو ان کے ٹھکانے پر پہنچنے سے روک دیا اور اگر یہ خطرہ نہ ہوتاکہ تم ان مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو جن کو تم پہچانتے نہ تھے، نادانستگی میں پامال کردوگے اور اس سے تم پر حرف آئے گا (تویہ سب قضیہ طے کردیا جاتا، لیکن ایسا اس لیے کیا گیا) تاکہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت میں جسے چاہے داخل کرے ہاں اگر وہ (مذکور مسلمان) الگ ہوگئے ہوتے تو ہم ان میں سے جو کافر تھے ان کو سخت سزا دیتے۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔