سورة الأحقاف - آیت 14

أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ خَالِدِينَ فِيهَا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہی لوگ اہل جنت ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ان اعمال کے بدلے میں جو وہ دنیا میں کرتے رہے ہیں (٣)۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہی لوگ جنتی ہیں اس میں ہمیشہ رہیں گے یہ انعام ان کے ان کاموں کے بدلہ میں ملے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔