سورة الأحقاف - آیت 7
وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ قَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِلْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ هَٰذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جب ہماری کھلی کھلی آیتیں انہیں پڑھ کرسنائی جاتی ہیں تو یہ کافر، حق (یعنی قرآن) کی نسبت جب ان کے سامنے آجاتا ہے کہتے ہیں کہ یہ تو کھلاجادو ہے۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور سنو ! تیرے مخالفوں کی حالت کیسی نازک ہے کہ جب انکو ہمارے کھلے کھلے احکام سنائے جاتے ہیں تو یہ منکر لوگ سچی کتاب (قرآن) کے آجانے کے بعد اس کی تعلیم کے حق میں کہتے ہیں یہ تو صریح جادو ہے