سورة الصافات - آیت 21

هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ وہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

ان کو جواب ملے گا کہ یہی دن تو فیصلے کا ہے جس کی تم لوگ تکذیب کرتے تھے اب تو تمہیں یقین بلکہ حق الیقین ہوگیا کہ ہاں واقعی یہ دن ٹھیک ہے۔