سورة الصافات - آیت 19

فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ تو بس ایک ہی جھڑکی ہوگی تو یکایک یہ دیکھنے لگیں گے

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پس سنو ! وہ قیامت کی گھڑی تو بس صرف ایک آواز سے پیدا ہوگی فورا ہی وہ سب لوگ زندہ ہو کر دیکھنے لگ جائیں