سورة الصافات - آیت 18

قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

آپ کہہ دیجئے، ہاں اور تم ذلیل ہوگئے (٤)۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اے نبی ! یہ لوگ تو ایسی باتیں بڑی حیرانی سے کرتے ہیں مگر تو ان کو کہہ کہ ہاں واقعی تم جئیو گے اور تمہارے باپ دادا بھی سب کے سب دوبارہ جئیں گے اور اگر اسی غلط خیال پر قائم رہے تو تم اس روز ذلیل وخوار ہو گے۔