سورة الصافات - آیت 16

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور (بوسیدہ) ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم دوبارہ زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے؟

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ کیسی بہکی بہکی باتیں ہیں کہ ہم مر کر اٹھیں گے یہ بھی کہتے ہیں کہ بھلا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہم دوبارہ پھر جئیں گے ؟