سورة سبأ - آیت 14
فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلَىٰ مَوْتِهِ إِلَّا دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنسَأَتَهُ ۖ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الْجِنُّ أَن لَّوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الْغَيْبَ مَا لَبِثُوا فِي الْعَذَابِ الْمُهِينِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر جب سلیمان پر ہم نے موت کا فیصلہ صادر کردیا توجنوں کو ان کی موت پر، ایک گھن کے کیڑے کے سوا کسی نے آگاہ نہ کیا جو اس کے عصا کو کھارہا تھا پھر جب سلیمان گر پڑے تب جنوں پر حقیقت کھلی کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو اس ذلت آمیز عذاب میں مبتلا نہ رہتے (٥)۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔