سورة لقمان - آیت 33
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ وَاخْشَوْا يَوْمًا لَّا يَجْزِي وَالِدٌ عَن وَلَدِهِ وَلَا مَوْلُودٌ هُوَ جَازٍ عَن وَالِدِهِ شَيْئًا ۚ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُم بِاللَّهِ الْغَرُورُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے لوگو ! اپنے پروردگار سے ڈرتے رہو اور اس دن سے ڈرو جب کہ باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام نہ آسکے گا اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آسکے گا بلاشبہ اللہ کا وعدہ سچا ہے سو تم کو دنیوی زندگی دھوکے میں مبتلا نہ کردے اور نہ دھوکہ باز (شیطان) تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے پائے (٧)۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔