سورة الفرقان - آیت 64
وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جو اپنے رب کے حضور سجدے اور قیام میں رات گزارتے ہیں
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو رات کو بوقت تہجد یا کم سے کم بوقت عشاء اپنے پروردگار کے سامنے سجدے اور قیام میں گزارتے ہیں شب کو مناسب وقت تک آرام کر کے باقی وقت عبادت میں لگاتے ہیں