سورة الفرقان - آیت 52
فَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَجَاهِدْهُم بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
سوائے نبی آپ ان کافروں کا کہنا نہ مانیے اور اس قرآن کے ذریعہ سے ان کا سخت مقابلہ کیجئے (١١)۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پس تو مستقل مزاج رہ اور ان کافروں سرکشوں کی کسی ناجائز کام میں تابع داری مت کیجئیو بلکہ خوب مضبوطی سے ڈٹارہیو اور اس قرآن کے حکموں کے مطابق ان سے بڑے زور کا جہاد کیا کریو تقریر کے وقت تقریر سے تحریر کے وقت تحریر سے تلوار کے وقت تلوار سے غرض جیسا موقع ویسا برتائو کرو نہ پیچھے ہٹو نہ ہٹنے کا خیال دل میں لائو تم جانتے نہیں کہ کس مالک الملک اللہ نے تم کو یہ حکم دیا ہے