سورة الفرقان - آیت 24

أَصْحَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اہل جنت اس روز قیام گاہ کے اعتبار سے بھی بہتر ہوں گے اور آرام گاہ کے اعتبار سے بھی

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

بس اصحاب الجنت اس روز اچھے ٹھکانے والے اور عمدہ بستروں اور خوابگاہوں میں ہونگے