سورة مريم - آیت 56
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِدْرِيسَ ۚ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور (اے پیغمبر) کتاب میں ادریس کا بھی زکر کر، بلاشبہ وہ سچائی مجسم اور نبی تھا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور اسی کتاب میں حضرت ادریس (علیہ السلام) کا ذکر کر تحقیق وہ بڑا راست باز اور نبی تھا