سورة الحجر - آیت 16

وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّاهَا لِلنَّاظِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (دیکھو) یہ ہماری ہی کارفرمائی ہے کہ آسمان میں برج بنا دیے (یعنی روشن کواکب پیدا کردیے) اور اسے دیکھنے والوں کے لیے خوشنما کردیا۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔