سورة الاعراف - آیت 21
وَقَاسَمَهُمَا إِنِّي لَكُمَا لَمِنَ النَّاصِحِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس نے قسمیں کھا کھا کر یقین دلایا کہ میں تم دونوں کو خیر خواہی سے نیک بات سمجھانے والا ہوں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ سب کچھ کہنے کے ساتھ ساتھ اس نے اللہ کی قسم کھاتے ہوئے کہا :﴿إِنِّي لَكُمَا لَمِنَ النَّاصِحِينَ﴾ ” میں تو تمہارا خیر خواہ ہوں۔“ یعنی میں نے جو کچھ کہا ہے اس میں تمہاری خیر خواہی کرنے والا ہوں۔ پس آدم علیہ السلام شیطان کے دھوکے میں آگئے اور اس حال میں عقل پر شہوت نفس غالب آگئی۔