سورة الاعراف - آیت 9

وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُم بِمَا كَانُوا بِآيَاتِنَا يَظْلِمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جس کا پلہ ہلکا ہوا تو یہ وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے ہاتھوں اپنا نقصان کیا، کیونکہ وہ ہماری آیتوں کے ساتھ ناانصافی کرتے تھے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ﴾ ” اور جن کے وزن ہلکے ہوں گے“ یعنی جن کی برائیوں کا پلڑا بھاری ہوا، ان کا معاملہ اس کے مطابق ہوگا ﴿فَأُولَـٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُم ﴾” پس یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنا نقصان کیا“ کیونکہ وہ ہمیشہ رہنے والی نعمتوں سے محروم ہو کر درد ناک عذاب میں مبتلا ہوں گے ﴿بِمَا كَانُوا بِآيَاتِنَا يَظْلِمُونَ﴾ ” اس واسطے کہ ہماری آیتوں کے بارے میں بے انصافی کرتے تھے“ یعنی ان آیات کریمہ کی اطاعت جس طرح کرنا ان پر واجب تھی انہوں نے نہیں کی۔