سورة الانعام - آیت 49
وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا، ان کو عذاب پہنچ کر رہے گا، کیونکہ وہ نافرمانی کے عادی تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ﴾ ” اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا، ان کو عذاب پہنچے گا“ اور وہ اس کا مزا چکھیں گے ﴿ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ﴾ ” اس پاداش میں کہ وہ نافرمانی کیا کرتے تھے۔ “