سورة الہب - آیت 3

سَيَصْلَىٰ نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ ضرور ہی شعلہ زن آگ میں داخل ہوگا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿سَیَصْلٰی نَارًا ذَاتَ لَہَبٍ﴾” وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا۔“ یعنی آگ اسے ہر جانب سے گھیر لے گی۔