سورة الہب - آیت 1

تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وہ ہلاک ہوگیا (١)۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

ابولہب، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چچا تھا، آپ سے شدید عدوات رکھتا تھا اور آپ کو سخت اذیت پہنچاتا تھا ،اس میں کوئی دین کی رمق تھی نہ قرابت کی حمیت۔ اللہ تعالیٰ اس کا برا کرے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس ذم عظیم کے ذریعے سے اس کی مذمت بیان فرمائی جو قیامت کے دن تک اس کے لیے رسوائی ہے۔چنانچہ فرمایا: ﴿تَبَّتْ یَدَآ اَبِیْ لَہَبٍ﴾یعنی اس کے دونوں ہاتھ ہلاک ہوگئے اور وہ بدبختی میں پڑگیا﴿ وَّتَبَّ﴾ اس نے نفع حاصل نہ کیا۔