سورة العاديات - آیت 11

إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یقینا ان کارب اس دن ان کے احوال سے پوری طرح آگاہ ہوگا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِنَّ رَبَّہُمْ بِہِمْ یَوْمَیِٕذٍ لَّخَبِیْرٌ﴾بے شک ان کارب ان کے ظاہری اور باطنی ، جلی اور خفی اعمال سے خبردار ہے اور وہ ان کو ان کے اعمال کی جزا دے گا ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے علم کو اس دن کے ساتھ خاص طور پر ذکر کیا ہے حالانکہ وہ ان کے بارے میں ہر وقت خبر رکھنے والا ہے ، کیونکہ اس سے مراد ، اعمال کی وہ جزا ہے جس کا باعث اللہ تعالیٰ کا علم اور اس کی اطلاع ہے۔