سورة القدر - آیت 4
تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِم مِّن كُلِّ أَمْرٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ملائکہ سماوی وروح الٰہی (٤) کا اس میں ہر طرف سے نزول ہوتا ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ تَنَزَّلُ الْمَلٰیِٕکَۃُ وَالرُّوْحُ فِیْہَا﴾ یعنی فرشتے اور جبرائیل امین اس رات میں کثرت سے نازل ہوتے ہیں ﴿مِنْ کُلِّ اَمْرٍسَلَامٌ هِيَ﴾ ” ہر کام کے لیے ، یہ (رات ) سلامتی ہے ۔“ یعنی شب قدر ہر آفت اور ہر شر سے سلامت ہے اور اس کا سبب اس کی بھلائی کی کثرت ہے۔