سورة العلق - آیت 17

فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ اپنی مجلس کو بلالے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَلْیَدْعُ﴾یعنی یہ شخص جس پر عذاب واجب ہوچکاہے ﴿ نَادِيَهُ﴾ اپنے اہل مجلس، اپنے ساتھیوں اور ان لوگوں کو بلا لے جو اس کے اردگر ہیں تاکہ وہ اس عذاب کے خلاف اس کی مدد کریں جو اس پر نازل ہوا ہے۔